بارکھان مسلح افراد کے ہاتھوں مواصلاتی ٹاور تباہ

257
فائل فوٹو:

گزشتہ کئی دنوں سے بارکھان میں موبائل ٹاورز کو نشانہ بنایا جارہا ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان سرحدی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مواصلاتی ٹاور کو نقصان پہنچانے کے بعد مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا ہے۔

بارکھان لیویز کے مطابق مذکورہ علاقے میں اب تک چار موبائل ٹاورز کو بارودی مواد لگاکر دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کا تعقب کررہے ہیں۔