بارکھان جھڑپیں جاری، ڈیتھ اسکواڈ کے 11 کارندے ہلاک کئے۔ بی ایل ایف

1185

بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ابتدائی مختصر بیان میں کہا ہے کہ بارکھان میں دو دنوں سے ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن جاری ہے، ابتک دشمن کے گیارہ اہلکار ہلاک، شدید نوعیت کے جھڑپ تاحال جاری ہے۔ 

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کی بارکھان میں گزشتہ شام چار بجے سے ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن جاری ہے، ابتک دشمن کے گیارہ اہلکاروں کو ہلاک جبکہ درجن بھر سے زائد زخمی کیے، آپریشن ابتک شدت کے ساتھ جاری ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد میڈیا کو جاری کی جائے گی۔