اوستہ محمد: باپ کے ہاتھوں غیرت کے نام پر بیٹی سمیت دو افراد قتل

120

اوستہ محمد میں ایک اور بیٹی باپ کے غیرت کے نظر ہو گیا، ملزم قتل کے بعد فرار

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقہ لیویز تھانہ بارہجہ میں علی شیر مگسی نے اپنی بیٹی فرزانہ کو ایک شخص حسین بخش مگسی کے ساتھ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لیکر اسپتال روانہ کیا، جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا جوں ہی لاشیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے-