انڈیپنڈنٹ اردو کے کالم نگار سجاد اظہر کے مجھ پر لگائے الزام حقائق کے منافی ہیں۔ میر عبدالنبی بنگلزئی

1508

‌‎بلوچ قوم دوست رہنماء میر عبدالنبی بنگلزئی نے انڈیپنڈینٹ اردو میں سجاد اظہر کے مضمون پر ردعمل دیتے ہوا کہا ہے کہ ‎انڈیپنڈینٹ اردو میں سجاد اظہر نے اپنے مضمون میں غلط معلومات اور پروپیگنڈہ کے ذریعے مجھ پر بے بنیاد الزام عائد کیے ہیں، جن کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضمون میں متعلق تمام مندرجات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

میر عبدالنبی بنگلزئی نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی بی ایل اے کا باقاعدہ ممبر نہیں رہا ہوں۔ مصنف کا تاجروں کو لوٹنے کے عمل اور شہریوں کے قتل کو مجھ سے منسوب کرکے میرے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انڈیپنڈینٹ اردو جیسے بڑے ادارے کو چاہیے مصنف کے خلاف تحقیق کرے اور مجھ پر لگائے گئے الزامات کی وضاحت کرے۔