انسانی حقوق کی تنظیمیں عبداللہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اہلخانہ

240

گودار فقیر کالونی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ عبداللہ سمالانی کے خاندان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودہ سالہ عبداللہ سمالانی کو 13 جون 2024 کو رات بارہ بجکر تیس منٹ پر پاکستانی فورسز کی جانب سے ہمارے گھر، فقیر کالونی گوادر سے حراست میں لیا گیا۔ اس کے بعد سے ہم بے حد پریشان ہیں، اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کریں اور عبداللہ کی باحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہماری فیملی کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں جلد انصاف ہو اور ہمارے بچے کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔