بلوچستان حکومت نے اردو اور بلوچی کے رائیٹر اور اسسٹنٹ پروفیسر عابد میر کا تعلق مسلح تنظیم سے جوڑ کر نام فورتھ شیڈیول میں شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کا کوئٹہ ڈگری کالج سے تبادلہ ڈیرہ بگٹی کردیا گیا ہے۔
عابد میر متعدد کتابوں کے مصنف، مترجم اور مرتب کنندہ ہیں۔ وہ بلوچستان کے حالات پر مسلسل لکھتے ہیں اور انکا وسیع سیاسی، ادبی و سماجی حلقہ احباب ہے۔
یاد رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہروں کے بعد لگ بھگ تین ہزار سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور سماجی کارکنان کے نام حکومت بلوچستان نے فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے ہیں۔