اختر مینگل استعفیٰ: حکومت اور اپوزیشن کا منانے کی کوشش

177

حکومت اور اپوزیشن اختر مینگل کو منانے کی کوشش اور استعفیٰ واپس لینے پر اسرار

‎حکومت نے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)اختر مینگل کا بطور ممبر قومی اسمبلی استعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے اختر مینگل کو راضی کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جن میں، رانا ثنا اللہ، عثمان بادینی، اعجاز جھاکرانی شامل ہے-

‎ کمیٹی اختر مینگل سے ملاقات کرینگے کمیٹی اعلیٰ حکومتی شخصیت کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور اسد قیصر نے مستعفی سردار اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات میں اختر مینگل سے استعفی واپس لینے کی درخواست کی۔

‎ذرائع کے مطابق اپوزیشن وفد میں سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا،روف حسن، عامر ڈوگر بھی شامل تھے۔

‎اطلاعات کے مطابق سردار اختر مینگل نے استعفی واپس لینے سے انکار کردیا ہے تحریک انصاف کا وفد سردار اختر مینگل سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے