پاکستان ریلوے نے دعویٰ کیاہے کہ آپریشن ہیروف میں متاثرہ پُل 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن کیلیے کھول دیا جائے گا۔
حکام نے کہا ہے کہ سی ای او ریلوے کی ہدایت پر پُل کی بحالی کا عمل دو شفٹوں میں جاری ہے ۔پُل کی بحالی ریلوے اپنے وسائل سے کررہا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان کا ملک بھر سے ریل رابطہ فوری بحال کردیاجائے گا۔
واضح رہے کہ ریلوے حکام نے بتایا تھا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین سروس معطل ہونے سے روزانہ کی بیناد پر تقریباً 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوتا ہے جبکہ بولان میل کے متاثر ہونے سے ماہانہ ایک کروڑ روپے کا نقصان متوقع ہے۔ ایسے میں اگر ایک ماہ تک دونوں ٹرین سروسز معطل رہیں تو 4 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان محکمہ ریلوے کو ماہانہ پہنچے گا۔
یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے آپریشن ھیروف کے دوران نوشکی، مستونگ، کوئٹہ اور سبی میں چھ مقامات پر ریلوے ٹریکس کو دھماکوں میں تباہ کردیا گیا۔
ریلوے پل کے تباہ ہونے کے باعث کوئٹہ کا پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے بذریعہ ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔