آواران سے لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے مہم کا اعلان

252

بلوچ وائس فار جسٹس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آواران سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے 13 ستمبر کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مہم چلائی جائے گی۔

دلجان بلوچ والد اللہ بخش کو 12 جون 2024 کو آواران کے علاقے تیرتج سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، اور تب سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ اس پریشان کن صورتحال کے پیش نظر، بلوچ وائس فار جسٹس نے تمام انسان دوست افراد، سیاسی کارکنوں، صحافیوں، طلباء، وکلاء اور زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لے کر دلجان بلوچ کے خاندان کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مہم کا مقصد دلجان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانا اور ان کی بازیابی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔