آواران: دو مختلف حملوں میں دشمن کے پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی کیئے۔ بی ایل ایف

319

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے چودہ ستمبر کی شام چھ بجے آواران مین بازار میں قائم پاکستانی فوجی ہیڈکوارٹر کو دو اطراف سے جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بیس منٹ تک شدت کے ساتھ حملہ جاری رہا جس میں دشمن کے چار اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں کو تنظیم کی انٹلیجنس ونگ نے اطلاع دی کہ آواران ہیڈ کوارٹر میں نو تعینات فوجی آفیسر بریگیڈیئر حسن مہدی اپنے ساتھیوں ڈپٹی کمانڈنٹ غضنفر علی، ونگ کمانڈر 109 کرنل عدیل و کرنل منیب و دیگر آفیسر آرمی ہیڈ کوارٹر میں موجود ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے خفیہ محکمے اور اسپیشل ٹیم کے ہمراہ اس وقت حملہ کیا جب فوجی آفیسر اپنے اہلکاروں کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے میں مشغول تھے، حملے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جبکہ دوسرا حملہ پندرہ ستمبر کی صبح آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر کیا جب آواران مشکے لنک روڈ کی تعمیر پر مامور سیکیورٹی کے دو اہلکاروں پر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ آواران ہیڈ کوارٹر میں تعینات بریگیڈیئر حسن مہدی آواران اور گرد نواع میں فوجی آپریشن، نہتے عوام کے گھروں کو نذر آتش کرنے، منشیات فروشوں اور ڈیتھ اسکواڈ کو متحرک کرنے اور سول ملازمین کو مختلف حربوں اور دھمکیوں سے بلیک میل کرکے بلوچ قومی آزادی کے خلاف استعمال کرنے میں ملوث ہے، کچھ دن قبل آواران میں خواتین کی گرفتاری اسی آفیسر کے حکم سے ہی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن نے پوری شہر کو سیل کرکے ناکہ بندی شروع کردی،کسی کو اندر و باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، دوران ناکہ بندی عوام کو حراساں کیا گیا اور ظلم و جبر کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ فوجی ہیڈ کوارٹر میں جانے سے گریز کریں اور فوج کے کہنے پر بلوچ قومی تحریک کے خلاف عمل کرنے اور سرمچاروں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے سے گریزاں رہیں ورنہ دشمن جیسا برتاو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف قومی تنظیم ہے جس کی طاقت بلوچ عوام ہے، بی ایل ایف کا مقصد ایک آزاد و خوشحال بلوچستان ہے جو بلوچ عوام کی مدد و تعاون سے ہی ممکن ہے، بلوچ عوام اپنے پوری طاقت و توانائی بی ایل ایف کو مضبوط بنانے میں صرف کریں اس میں ہی قومی بھلائی کا راز پنہاں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک شدت کے ساتھ دشمن کو نشانہ بناتے رہیں گے۔