آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی کردیئے گئے – بی ایل اے

515

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات میں قابض پاکستانی فوج کی ایک فوجی ٹرک کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ قلات کے علاقے نرمک، تخت کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کی ایک ٹرک کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار اہلکاروں میں سے چار موقع پر ہی ہلاک اور کم از کم دس زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی اہلکار شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے دشمن فوج کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ مذکورہ علاقے میں فوجی جارحیت کی غرض سے متعدد گاڑیوں کے ایک قافلے میں نقل و حرکت کررہی تھی۔ حملے میں نقصانات سے دوچار دشمن نے مختلف اطراف میں اندھا دھند متعدد مارٹر گولے داغ کر اپنے حواس باختگی کا مظاہرہ کرکے سویلین آبادی کے جان و مال کو خطرے میں ڈال دیا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم، بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔