کیچ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

270

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کے کیمپ کو تمپ رودبن کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔