کیچ: مختلف مقامات پر فوجی آپریشن جاری

332

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ تجابان اور گورکوپ میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ علاقوں میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار داخل ہوتےہوئے دیکھے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں جاری ہے اور پہاڑی سلسلے میں بھی فوجی اہلکاروں کو داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔

تاہم آپریشن کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ ناہی دوران آپریشن تاحال کسی قسم کی گرفتاری و جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔