کیچ: مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری

275

بلوچستان کے ضلع کیچ میں آج دوسرے روز بھی مختلف علاقوں میں فورسز کی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر اور کیچ سے منسلک علاقے دشت سیاھجی، دور کنڈگ سمیت مختلف علاقوں میں کل سے آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فورسز نے علاقے کے لوکل گاڑی والوں کو آنے جانے پر پابندی لگا کر کہہ دیا کہ دو دن تک کسی بھی جگہ جانے پر پابندی ہے اور تمام نقل حرکت پر فورسز نے سختی کردی گئی ہے۔

آپریشن کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ ناہی ابھی تک دوران کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔