کیچ اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

376

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ اور پنجگور میں دو مختلف حملوں میں قابض فوج اور پولیس فورس کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر کی رات ساڑے آٹھ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض فوج کے مرکزی کیمپ پر متعدد اے ون گولے فائر کئے جو کیمپ کے اندر گرے، اس کے بعد سرمچاروں جدید و بھاری ہتھیاروں سے کیمپ کو نشانہ بنایا جس سے دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ جبکہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 8 ستمبر بروز اتوار پنجگور کے علاقے جتکان میں پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا جس کی زد میں آکر پولیس سب انسپکٹر شکیل احمد ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بلوچ قوم کا وطن ہے اور وطن کے حقیقی فرزند سرزمین پر پاکستانی قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت کے ذریعے پاکستانی فوج کو ذہنی،جسمانی و نفسیاتی شکست سے دو چار کرچکے ہیں جس کی وجہ سے شکست خوردہ فوج عام آبادیوں اور نہتے عوام کو نشانہ بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ سرمچاروں کا تعاقب کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کا انجام بھی دشمن فوج جیسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، آزاد بلوچستان کے حصول تک حملے کرنے کا عزم کرتی ہے۔