کوہ سیلمان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 3 بلوچ ڈرائیور تاحال منظر عام پر نہیں آسکے

135

راڑہ شم سے تعلق رکھنے والے تین افراد لاپتہ، تاحال منظر عام پر نہیں آسکے۔

تفصیلات کے مطابق یار خان شہوانی بزدار کو پاکستانی فورسز نے راڑہ شم سے لاپتہ کردیا وہ وہ لاپتہ ہیں۔

ایک اور لاپتہ ہونے والے ولی جان بزدار کا تعلق بھی راڑہ شم سے بتایا جارہا ہے وہ لورالائی میں ڈرائیوری کا کام کرتے تھے جنہیں 15 ستمبر کو جبری لاپتہ کیا گیا ہے ، لواحقین کے مطابق تاحال ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

اسی طرح پاکستانی فورسز نے 13 ستمبر کو راڑہ شم بزدار پٹرول پمپ کے مقام سے شیران بزدار کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔ لواحقین نے انکی جبری گمشدگی کا تصدیق کرتے ہوئے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔