کوہلو: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

211

کوہلو میں ملزم شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

بلوچستان کے علاقے کوہلو سے اطلاعات کے مطابق سب تحصیل سفید کے علاقے مخماڑ میں شوہر نے کلہاڑی کے وار سے اپنے اہلیہ اور 2 ماہ کے بچوں کی ماں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتولہ کو گردن سر اور جسم کے مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کیے گئے جس سے جان کی بازی ہارگئی ہیں۔

دوسری جانب واقعہ میں قتل ہونے والے خاتون کے ورثاء مقدمہ درج کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قاتل کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر گرفتار کرے۔