کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک، پنجگور سے لاش برآمد

213

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ ارباب غلام علی روڈ کلی دیبہ اللہ داد اسٹریٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انڈسٹریل تھانہ کے تفتیشی ونگ میں تعینات سب انسپکٹر امان اللہ کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے-

ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد گھات لگاکر سب انسپکٹر امان اللہ کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے جیسے ہی امان اللہ اپنی گاڑی میں اللہ داد اسٹریٹ کے قریب پہنچے تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے سب انسپکٹر امان اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے-

واقعہ کے بعد مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کی سیریس کرائم ونگ موقع پر پہنچ گئی جبکہ لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔

ادھر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے لیویز فورس شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔