کوئٹہ: فائرنگ سے بی این پی رہنماء جانبحق

474

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ بی این پی رہنماء آغا خالد شاہ جاں بحق ہوگئے۔

بی این پی کے رہنماوں نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ آغا خالد شاہ بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن تھے۔

انہیں آج فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، جبکہ آغا خالد شاہ کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔ مزید تفتیش ضلعی انتظامیہ کررہا ہے ۔