کوئٹہ: علی مدد جتک نا اہل قرار

360

علی مدد جتک رکن اسمبلی نہیں رہے، الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء میر عثمان پرکانی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر اور پیپلرز پارٹی رہنماء علی مدد جتک کو وزارت سے معطل کردیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے جمعیت علما اسلام کے رہنما میر عثمانی پر کانی کی حق میں فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولینگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے-

الیکشن ٹریبونل کے حکم کے بعد مزید 15 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ری الیکشن ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو بھی الیکشن ٹریبونل کے حکم کے بعد ڈی سیٹ کردیا گیا تھا