کوئٹہ سے جبری لاپتہ وکلاء بازیاب ہوگئے

154

جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو وکیل بازیاب ہوگئے ہیں۔

 بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے فدا بلوچ دشتی اور ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

دونوں وکلاء کو رات گئے پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے مختلف مقامات سے حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھیں۔

کوئٹہ کے وکلاء برادری نے ساتھیوں کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان بار کونسل و دیگر وکلاء تنظیموں نے حکومت اور اداروں کو چوبیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا کہ اگر انکے ساتھی بازیاب نہیں ہوتے تو شدید احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

وکلاء نے واضح کیا تھا کہ قانون کے رکھوالے ہونے کے ناطے ان کی گمشدگی لاقانونیت کے مترادف ہے اور اس صورت حال کو کسی صورت قابل قبول نہیں سمجھا جا سکتا۔