کوئٹہ سائنس کالج جل کر خاکستر، لاکھوں روپے کا فرینچر تباہ

292

رات گئے کالج میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، عمارت کا بڑا حصہ متاثر ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا سائنس کالج رات گئے اچانک آگ بھڑک اُٹھنے سے جل کر خاکستر ہوگیا، آگ نے پورے عمارت کو اپنے لپیٹ میں لے لیا عمارت کا بڑا حصہ متاثر ہوگیا ہے-

شہریوں کے مطابق رات کو لگنے والی آگ نے مرکزی دروازے کے ساتھ بڑے حصے کو لپیٹ میں لیا فائربرگیڈ کے تاخیر پر پہنچنے سے آگ نے کالج کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا-

کالج انتظامیہ کے مطابق آگ کے دؤران کالج کا مرکزی کوریڈور اور وائس پرنسپل کا دفتر جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ انٹر کلاسز کے متعدد کمروں کو بھی نقصان پہنچا اور ایڈمن دفاتر بھی آگ سے متاثر ہوا ہے-

انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں لاکھوں روپے کا فرنیچر اور دیگر اشیا جل کر راکھ ہوگیا ہے، بظاہر آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی ہے-