کسی فورتھ شیڈول کو نہیں مانتے درباریوں کو کرارا جواب دیں گے ۔ بی ایس او پجار

238

بی ایس او پجار کے سینئر وائس چیئرمین نے کہا ہے کہ کسی شیڈول کو نہیں مانتے ہیں اور کالے قانون کا حصہ نہیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ نے ڈگری کالج سریاب میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی چیئرمین کا نام شیڈول فورتھ شیڈول میں ڈال کر وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے قومی مسائل سے دستبردار ہونگے ہم واضح کرتے ہیں کہ کسی شیڈول میں اتنا ہمت نہیں ہے جو بی ایس او کا حاضری لے سکیں-

انہوں نے کہا اگر یہ سمجھتے ہیب کہ ہمارے پارٹی کے چیئرمین کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال کر یا ان کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی مقدمات درج کرکے ہمیں ہمارے قومی مسائل ہمارے قوم کے بقاء سے اور ہمارے تشخص سے ہمیں دستبردار کیا جا سکتا ہے یقیناً وہ غلطی پر ہے اور وقت اسے ثابت کریگا کہ ہم مغل کے درباری ہیں نہ ہم پنجابی کے غلام ہیں-

انہوں نے کہا کہ ہم جواب دینگے اور کرارا جواب دینگے کسی شیڈول کو نہیں مانتے ہیں کسی کالے قانون کا حصہ نہیں۔

اجلاس سے جونئیر وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ، سیکرٹری اطلاعات ادریس بلوچ، منصور بلوچ، وحید بلوچ، انام بلوچ، عصمت بلوچ، اکرم بلوچ، آغا شفیق، شاہ عدنان بلوچ، محبوب بلوچ، امجد بلوچ و دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے خطاب کیا-

اس موقع پر بی ایس او رہنماؤں کا کہنا تھا سائنس کالج کافی عرصے سے اپنے قیمتی زمین کی وجہ سے مقتدر قوتوں کی نظر میں رہا ہے پہلے ہاسٹل پہ قبضہ اب کالج کو جلا کر خاکستر کردیا گیا حالانکہ سائنس کالج سے میٹرو پولیٹن کا دفتر صرف 2 منٹ کے دوری پہ ہے لیکن نا پولیس کو پتہ چلا نا فائر برگیڈ کو جیسے فرشتوں نے اس کو جلا دیا اور پھر غائب ہوگئے-

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سائنس کالج نظر آتش کرنے کے خلاف فوری طور پر ایک با اختیار کمیٹی تشکیل دیکر تمام حقائق سامنے لائیں بصورت دیگر ہم اپنے تعلیمی اداروں پر سازشوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر سخت احتجاج کرینگے۔

مزید برآں بی ایس او پجار کے آئین مقاصد سے اتفاق کرتے ہوے سیکنڈوں طلباء نے حسیب بلوچ مولا بخش عزیر بلوچ کے قیادت میں شمولیت اختیار کی ۔