ژوب: مسافر بس کو حادثہ، 6 افراد جانبحق، 22 زخمی

86

اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ژوب کے علاقے دانہ سر میں بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 5 افراد جانبحق اور 23 زخمی ہوگئے، متعدد مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے-

زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کے بعد ٹراماسینٹر ژوب منتقل کردیا گیا ہے۔

ژوب انتظامیہ کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس کو حادثہ پیش آیا، حادثے کی شکار زائرین کی بس اسلام آباد سے کوئٹہ جارہی تھی۔