ژوب: اے ٹی ایف کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، تین زخمی

295

مسلح افراد نے ژوب کے قریب اینٹی ٹیررزم فورس کے گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہِ سلیازہ کے قریب ژوب سے مانی خواہ جانے والی اے ٹی ایف فورس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوہر ہلاک جبکہ 3 اہلکار امیر محمد ، محمد شفیق اور نور الدین زخمی ہوگئے-

اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ہلاک اہلکار اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر ژوب منتقل کر دیا۔

ٹراما سنٹر ذرائع کے مطابق حملے میں دو شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے-