پنجگور: شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، تین زخمی

194

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ گذشتہ شب پنجگور کے علاقے خدابادان سراوان کے مقام پر شادی کے تقریب کے دوران پیش آیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جلیل ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ عاصم ولد مسلم، ساکم ولد نعمت اور نصیب اللہ ولد عنایت اللہ زخمی ہوئے ہیں۔