نوشکی: پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ

391

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نوشکی کے پہاڑی علاقے ہژدہ خول میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ کو کل شام نامعلوم افراد نے حملے کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ نوشکی اور گردونواح میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز اور سرکاری تنصیبات پر حملے کرتے آرہے ہیں ۔ تاہم اس حملے سے متعلق عسکری ذرائع نے کوئی موقف پیش نہیں کی ہے ۔