مغربی بلوچستان: ایرانی فورسز کی فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق

357

ایرانی فورسز نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ سرحدی علاقے شمسر کے مقام پر پیش آیا ہے، مقتول نوجوانوں کی شناخت نوید ولد عبدین اور رشید ولد نواب کے ناموں سے ہوئی ہے، جو سرحدی علاقے حق آباد زیارت کے رہائشی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گذشتہ روز شام چار بجے کے قریب پیش آیا جہاں ایرانی فورسز مرساد نے نہتے دونوں نوجوانوں کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔