مستونگ: پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ

755

بلوچستان کے شہر مستونگ میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

مستونگ شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملے کے وقت متعدد زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکوں کیساتھ شدید فائرنگ کی آواز بھی سنائی دی گئی ہے۔

حملے کے بعد حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔ حکام نے حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے آج اس سے قبل مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

فورسز اہلکاروں پر دھماکا اس وقت ہوا جب وہ علاقے میں فوجی آپریشن میں مصروف تھے۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔