مستونگ میں فائرنگ سے صحافی قتل

207

مسلح افراد نے فائرنگ کرنے مستونگ پریس کلب کے عہدیدار کو قتل کردیا-

بلوچستان کے علاقے ضلع مستونگ میں کلی گلکنڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سراوان پریس کلب کے عہدیدار اور نیوز ایجنسی آن لائن سے وابستہ صحافی نثار احمد لہڑی جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سراوان پریس کلب کے عہدیدار و سینئر صحافی نثار احمد لہڑی آج صبح مستونگ شہر میں واقع اپنے زیر تعمیر مکان کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے-

میت کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے-

پولیس کی جانب سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کا واقعہ زمین کا تنازع ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پریس کلب کی جانب سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔