مستونگ سے جبری لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والا صحافی بھائی سمیت بازیاب ہو گیا۔
صحافی ظہیر احمد مینگل اور انکے بھائی محمد عامر آج بروز جمعرات کو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں، صحافی ظہیر مینگل اور انکے بھائی محمد عامر سمیت عدنان نامی ایک اور شخص کو7 ستمبر کی رات 3 بجے کلی ٹنڈلان مستونگ میں ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔
بعد ازاں لواحقین کا کہنا تھا کہ فورسز اہلکاروں نے گھر کے مکینوں پر تشدد بھی کیا اور موبائل فونز بھی چھینے تھے۔
تاہم آج صحافی ظہیر مینگل اور انکے بھائی محمد عامر بازیاب ہوگئے، تاہم عدنان نامی شخص کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع نہیں۔