قلات: پاکستانی ہیلی کاپٹروں کی گشت، آپریشن کا خدشہ

610

بلوچستان کے علاقے قلات سے اطلاعات ہیں کہ دوپہر کے وقت کوہ ناگاہی کے متصل علاقوں گزگ، جھکری ،سورانی، نوہگری اور لاغانی کے علاقوں میں پاکستانی فوجی ہیلی کی مسلسل ایک گھنٹے تک پرواز کرتی رہی جس کے بعد وہ سبی کی طرف روانہ ہوئی ہیں ۔

مقامی لوگوں نے آپریشن کا خدشے ظاہر کیا ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں ماضی میں فوجی آپریشنوں سے مقامی لوگوں نے نقصان اٹھایا ہے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کے آپریشن سے عام آبادیوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو لوٹا جاتا ہے۔ تاہم عسکری حکام کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔