شاہرگ: کول مائنز میں زہریلی گیس بھرنے سے5 کان کن جانبحق

82
File Photo

ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں ٹھیکدار حاجی شاہ محمد کے کول مائنز میں زہریلی گیس بھرنے سے پانچ کان کن پھنس کر دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

واقعہ میں جانبحق کانکوں کی شناخت مطع اللہ ولد عبدالنافع، رحمان شاہ ولد عبدالغفور، زبیع اللہ ولد محمدعظیم، شفع اللہ ولد عبدالغفور، نصیب اللہ ولد بادام گل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جانبحق ہونے والے کانکنوں کا تعلق افغانستان سے ہیں جبکہ ایک کان کن کو خان محمد کو زندہ نکال لیا گیا ہے-

واضح رہے کہ بلوچستان میں درجنوں کوئلہ کانکنی کے پروجیکٹس کام کررہے ہیں جن میں ہزاروں مزدور جن کا تعلق بلوچستان سمیت دیگر شہروں سے ہے، مختلف اوقات میں ان حادثات کا شکار رہیں جبکہ آئے روز کان حادثوں میں متعدد کانکن اپنی جان کی بازی بھی ہارگئے ہیں-

ان کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدور یونینز، و مزدوروں کے حقوق کی تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں ان حادثات کی وجہ ناقص سہولیات اور مزدوروں کو فراہم کردہ غیر معیاری مواد کو قرار دیتے ہیں-