سینیٹ قانونی سازی کے لئے ووٹ: اختر مینگل نے دو ہزار لاپتا افراد کی بازیابی کی شرط رکھ دی

255

‎بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے حکومت کو آئینی ترمیم کے معاملے پراپنے مطالبات پیش کردیے ہیں۔

‎ذرائع کے مطابق سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کرگئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے سردار اختر مینگل سے آئینی ترمیم کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا ہے-

‎اطلاعات کے مطابق سردار اختر مینگل نے سینیٹ کے دو ووٹوں کے بدلے دو ہزار لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے-

‎پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔