سید ہاشمی ریفرنس لائبریری ملیر ایکسپریس وے کی زد میں، زرعی زمینیں ختم اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے خلاف تقریب کا انعقاد

146

سید ظہور شاہ ہاشمی ریفرنس لاٸبریری میں ملیر ایکسپریس وے کی زد میں، ملیر کے دیہات زرعی زمینوں کی تباہی اور آلودگی پھیلنے کے جیسے مسائل پر پروگرام منعقد ہوا۔

جس میں مقررین کے تقاریر اور تجاویز کی روشنی میں قرارداد پاس کیا گیاکہ ملیر قاٸد آباد پل پر بننے والے انٹر چینچ کے ڈیزاٸن کو تبدیل کرکے مقامی آبادیوں کے سمیت سید ظہورشاہ ہاشمی ریفرنس لاٸبریری کو بچایا جاۓ۔

جبکہ ملیر ندی کے انتظامات کو یقینی بنایا جاۓ۔اور مقامی لوگوں کی سروے زمینوں کو ملیر ایکسپریس وے کے زد سے بچایا جاۓ۔

پیش کئے گئے قرار داد میں شامل ہے کہ قدیم قبرستان اور تاریخی و تہذیبی مقامات کو مسمار کرنے سے گریز کیا جائے۔

مطالبات لاٸبریری کمیٹی کے سیکریٹری ایڈوکیٹ عمران بلوچ نے پیش کیئے اور مقررین میں سلمان بلوچ، عظیم دھکان، کلیم اللہ لاشاری۔، عثمان بلوچ، ذوالفقار علی بھٹو جونیٸر، پروفیسر رمضان بامری اور دیگر شامل تھے۔ میزبانی کی ذمہ داری کامریڈ حفیظ بلوچ نے ادا کیا۔