خاران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار افراد جبری لاپتہ

184

بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستان فورسز چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ جبری طور پر لاپتہ تین افراد بازیاب ہوگئے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ارشاد ولد امین اللہ ، داؤد ولد محمد انور اور امین اللہ ولد عبدالقادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جنہیں خاران جنگل ایریا کلی رحمت اللہ میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کے کم از کم بیس گاڑیوں پر مشتمل کانوائے نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد مذکورہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

دریں اثنا خاران سے ایک اور شخص کی گمشدگی کی اطلاع ہے۔ آج دوپہر دو بجے خاران بازار سے امان اللہ محمد حسنی کو انکے دکان سے مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لئے گئے ۔

وہاں ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ تین نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں ۔

بازیاب ہونے والے افراد میں اکرم، عبدالمالک اور صلاح الدین ساکنان چھب بلیدہ شامل ہیں۔ خاندانی ذرائع نے انکی رہائی کی تصدیق کی ہے ۔