خاران: پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح حملہ

582

مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی کیمپ کو راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع خاران میں گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی البت کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹوں و دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا جبکہ کافی دیر تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنائی دیتی رہی۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ 25-26 اگست کو آپریشن ھیروف میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے البت سے منسلک علاقوں میں بھی شاہراہ پر گشت کی اور اس دوران سرکاری حمایت یافتہ گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) کے ارکان کو نشانہ بنایا۔