خاران: پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، سات افراد زخمی

364

بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، سات افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ خاران شہر میں دیدگ ہوٹل کے قریب فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے میں فورسز کے نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات معلوم نہیں ہوسکے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔