تربت میں بم دھماکہ، پانچ افراد زخمی

356

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ نیشنل بینک چوک کے قریب ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں ظفر ولد روشن سکنہ ملک آباد، نصرت ولد مولابخش سکنہ کوشقلات، اویس ولد رسول بخش سکنہ کوشقلات، عدن ولد عزیز سکنہ ڈاکی بازار، ظریف ولد محمد آپسر شامل ہیں۔