تربت سے لاپتہ نوجوان بازیاب

286

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ تین ستمبر کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت، شاہی تمپ سے حراست بعد ازاں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا نوجوان بازیاب ہوگیا۔

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت داد شاہ بلوچ ولد ماسٹر سلیم کے نام سے ہوگئی ہے جسے رات گئے بازیاب کردیا گیا-

نوجوان کی بازیابی کی تصدیق انکے قریبی ذرائع نے کردی ہے-