بولان اور اسپلنجی میں فوجی آپریشن، فورسز پر دھماکا

778

بولان اور مستونگ کے علاقوں میں پاکستان فوج پیش قدمی کررہی ہے۔ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری جبکہ فورسز کے پیدل اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مچھ اور اس سے متصل مختلف علاقوں میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے جبکہ فورسز کی بڑی تعداد میں نقل و حرکت کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کم از کم چھ ہیلی کاپٹروں کو آمدورفت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

دریں اثناء مستونگ کے علاقے اسپلنجی اور گردنواح میں بھی فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے جبکہ فورسز کے پیدل اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔