بلوچ چین اور پاکستان دونوں کو نکلنے کا کہہ رہے ہیں – فضل الرحمان

648

فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچ چین اور پاکستان دونوں کو برداشت نہیں کررہے ہیں-

پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس سے بلوچستان کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام کے رہنماء مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات سنگین ہیں ریاست کو سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے-

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں آج اسکولوں اور کالجوں میں پاکستان کا ترانہ نہیں پڑھا جاسکتا، جھنڈا نہیں لہرایا جاسکتا وہاں کے اسکولوں اور کالجوں میں پاکستان اسٹڈیز کا پڑھنا ممنوع ہوچکا ہے-

جمیعت علماء رہنماء کا کہنا تھا ان علاقوں میں ریاستی اداروں کی موجودگی کے باوجود حالات یہاں تک پہنچے ہیں مزید ہم اگر اپنی آنکھیں بند کرکے حقیقت سے نظریں چرائیں تو یہ کوئی دانشمندی نہیں ہوگی-

انہوں نے مزید کہا کہ حالات کی سنگینی کو سمجھنے کی ضرورت ہے بلوچ بلوچستان میں چین اور پاکستان دونوں کو نکل جانے کا کہہ رہے ہیں-