بلوچستان کانگو وائرس کا ایک اور مریض چل بسا

119

‎کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔

‎اس واقعہ کے بعد بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

‎واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33 ہوگئی ہے جبکہ کانگو کے مرض میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال میں کوئٹہ و منسلک علاقوں سے مزید مریض اسپتال لائے جارہے ہیں جبکہ متعدد مریض تاحال زیر علاج ہیں۔