بلوچستان: مختلف واقعات میں تین افراد جانبحق، ایک زخمی

103
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں دو بچوں سمیت تین افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ ٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سراج ولد نورجان دینار زئی کو زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے-

دوسری جانب مستونگ کے علاقہ کلی دتو میں رواں سال 12 مئی کو قبائلی تصادم میں زخمی نو عمر چرواہا چل بسا۔

آغا محمد نامی لڑکا کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا زخمی نو عمر نوجوان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، جس کا نماز جنازہ اور تدفین کلی دتو کے قبرستان میں کردی گئی ہے-

دریں اثناء مسلم باغ کے قریب بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شاہراہ پر حادثوں کا سلسلہ جاری ہے گاڑی الٹنے سے بچی سمیت دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ دیگر خواتین زخمی ہوگئے ہیں-

حادثے میں زخمیوں کو ڈی ایچ اے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے-