بلوچستان حملوں کی مذمت، تخریب کاری کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں۔ امریکہ

400

امریکا نے پاکستان میں مسلح حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا گزشتہ ہفتے کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ موسیٰ خیل میں 23 شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام نے تخریب کاروں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، ہم تخریب کاری کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے،حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔