بلوچستان: حادثات اور واقعات میں پانچ افراد جانبحق، دو زخمی

153

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر پانچ افراد جانبحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علا قے علا قہ گاج میں ساسولی قبیلے کے دو گروہوں کے مابین لین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کے واقعے میں دوافراد جانبحق ہوگئے-

واقعے میں جانبحق ہونے والوں کی شنا خت حاجی خان ساسولی اور جمعہ خان ساسولی کے ناموں سے ہوئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا شیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے-

ادھر چاغی کے علاقے چھتر میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر پر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں دالبندین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے-

ہرنائی سے اطلاعات کے مطابق ہرنائی سے براستہ سبی جانے والی پک اپ بیجی ندی میں پانی میں بہہ جانے سے ہرنائی لائیو اسٹاک کے ملازم محمد ابراھیم اور انکی اہلیہ ڈوب کر وفات پاگئے ہیں لاشیں سبی کے لیے روانہ کردی گئی جبکہ دیگر سوار افراد محفوظ رہیں۔

ہرنائی ہی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسپین تنگی کلی میں نامعلوم افراد نے چری سے ایک شخص ولائدین ولد ملا رضا قوم ونیچی ترین کو ذبح کرکے قتل کردیا گیا تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں ہی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے-