بلوچستان: حادثات اور واقعات میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جانبحق

57

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر ایک خاتون، دو بچوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق ژوب تحصیل کاکڑ خراسان کے علاقے کیشتو میں بارش کے دوران صمد خان مردانزئی (مرخیل) نامی شخص کے دو بچے برساتی ندی میں بہہ کر جانبحق ہو گئے، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ندی سے نکال لیا ہے-

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں 2 مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جانبحق ہوگئے۔

نصیرآباد کے علاقے تحصیل چھتر میں پولیس تھانہ فلیجی کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد رمضان نا می شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش مقامی پولیس کررہی ہے-

ادھر نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوریٰ کی حدود روپا شاخ کے علاقے میں ایک گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون جان کی بازی ہارگئی-

مزید برآں سینٹرل جیل مچھ میں عمر قید کاٹنے والے قیدی داد محمد ولد عبدالستار قوم اچکزئی سکنہ پشتون باغ کوئٹہ کو مبینہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا-

یاد رہے اس سے دو ماہ قبل 7 جون 2024 کو عمر قید کاٹنے والے قیدی عبدالظاہر ولد نذر محمد قوم اچکزئی سکنہ کوئٹہ پر اسرار حالت میں مردا پایا گیا تھا جسے جیل انتظامیہ نے خود کشی قرار دیا تھا-

سینٹرل جیل مچ میں بلوچستان بھر کے جیلوں کی بانسبت قیدیوں کے خود کشی اور دل کے دورے سے مرنے کا تناسب بہت زیادہ ہے تاہم اس حوالے سے مچھ انتظامیہ نے کوئی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کئے ہیں۔