بلوچستان: جبری لاپتہ دو افراد بازیاب

493

بلوچستان کے ضلع مستونگ اور نوشکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کلی کڑک مستونگ سے لاپتہ ہونے والا عدنان بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے ۔ لواحقین نے انکی بازیابی کی تصدیق کردی ہے ۔

‏جبکہ 3 مہینے قبل پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں نوشکی سے جبری لاپتہ ہونے والا نوجوان ⁧‫امان اللہ سمالانی‬⁩ بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جہاں لاپتہ افراد مختلف اوقات میں رہا کیئے جارہے ہیں وہی جبری گمشدگی کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔

‎بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی نشانہ بننے والے افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دن جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے۔