بارکھان: دو دنوں میں تین موبائل ٹاور تباہ، نیٹورک معطل

550
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں موبائل ٹاورز حملوں کی زد میں، دو روز کے دوران تین موبائل ٹاورز کو مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

گذشتہ روز بغاؤ کے علاقے چھودی میں مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور پر فائرنگ کے بعد مشینری کو نذرآتش کردیا۔

چند گھنٹوں دوران بغاؤ ہی کے علاقے لعل جان بکھرانی میں یوفون کمپنی کے ایک اور ٹاور کو مسلح افراد نے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

موبائل ٹاوروں کے تباہ ہونے کے بعد علاقے میں نیٹورک مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔ حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

اسی علاقے میں دو روز قبل بھی ایک موبائل ٹاور کو حملے میں نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

بلوچستان بھر میں مسلح آزادی پسند تنظیمیں مواصلاتی نظام کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ جن کا موقف ہیں کہ مذکورہ ٹاوروں سے جاسوسی کا کام لیا جاتا ہے۔