اسپلنجی میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں، مزید چوکیاں قائم

770

مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں پاکستان فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مسلسل پروازیں جاری، مزید چوکیاں قائم

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان فوج کی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں مسلسل جاری رہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فورسز نے اسپلنجی و نواح میں مزید چوکیاں قائم کردی ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز کی متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مچھ سے اسپلنجی پہنچ کی ہے۔

مزید برآں علاقے میں موبائل نیٹورکس کو بند رکھا گیا ہے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز قلات کے پہاڑی سلسلوں فوجی ہیلی کاپٹروں کی مسلسل پروازیں جاری رہیں جبکہ سائیجی میں پاکستان فوج کے قافلوں کی آمد سمیت نئی چوکیاں قائم کرنے کی خبریں موصول  ہوئی تھی۔

حکام نے فوجی نقل و حرکت میں اضافے کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔